ہمارا کیس بہت مضبوط ہے، کیپٹن صفدر سے رابطہ نہیں ہوا ، امجد پرویز

مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کے وکیل امجد پرویز نے کہا ہے کہ ہمارا کیس بہت اچھااور مضبوط ہے۔مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کے وکیل امجد پرویز عدالت پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو میں کہاکہ ہمارا کیس بہت اچھا ہے، کیپٹن(ر) صفدر سے رابطہ نہیں ہوسکا ۔فیصلہ موخر کرنے کے بارے میں سوال پر انہوں نے مزید کہاکہ مفرور ملزم کی عدم موجودگی میں فیصلہ سنایا جاسکتاہے، یہ لوگ تومفرور بھی نہیں ، ایک فیصلہ ریفرنس کے طورپرعدالت میں جمع کروادیا ۔

Comments

comments