جلال آباد میں خودکش حملہ 15 جاں بحق 45 زخمی

طالبان اور افغان فورسز کی جنگ بندی کے آخری روز جلال آباد خود کش دھماکے سے لرز اٹھا۔ گورنر کی رہائش گاہ کے باہر ہونے والے دھماکے سے پندرہ افراد جاں بحق اور پینتالیس زخمی ہو گئے۔

عید ختم، جنگ بندی ختم، افغانستان میں بم دھماکوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا۔ جلال آباد میں گورنر کی رہائش گاہ کے باہر خودکش بمبار نے خود کو اڑا دیا۔ افغان میڈیا کے مطابق عام شہری دھماکے کا نشانہ بنے جبکہ گورنر محفوظ رہے۔

دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی نے جنگ بندی میں توسیع کا یکطرفہ اعلان کرتے ہوئے طالبان سے بھی جنگ بندی کا دورانیہ بڑھانے کی درخواست کی تھی لیکن طالبان نے درخواست مسترد کرتے ہوئے پیر سے اپنی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

comments