عمران خان سادگی کے ساتھ چارٹرڈ طیارے کے ذریعے عمرہ پر جا رہے ہیں

عمران خان سادگی کے ساتھ چارٹرڈ طیارے کے ذریعے عمرہ پر جا رہے ہیں ۔ ایف آئی اے نے عمران خان کا چارٹرڈ طیارہ نور خان ایئربیس پر روک دیا تھا

عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں شامل ہے،باہر نہیں جاسکتے:ایف آئی اے حکام

عمران خان عمرے کی ادائیگی کےلیے سعودی عرب جارہے تھے

زلفی بخاری کا نام نیب ریفرنسز کی وجہ سے ای سی ایل پر تھا بعد میں ذلفی کا نام ای سی ایک سے نکل گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانے والے زلفی بخاری کو نورخان ائیربیس پر ایف آئی اے حکام نے روک لیا، تاہم انہیں بعد میں جانے کی اجازت مل گئی۔

ذرائع کے مطابق نور خان ائیربیس پر تعینات وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے زلفی بخاری کو روک کر ان کی سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کی۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل ہے، اور وہ اپنے برطانوی پاسپورٹ پر سفر کرنا چاہتے تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری کو سفر کرنے سے روک کر حراست میں لے لیا گیا تھا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ زلفی بخاری کے معاملے پر عمران خان نے ایف آئی اے کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا اور اس حوالے سے بات کی۔

بعدِ ازاں نور خان ائیربیس پر زلفی بخاری کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں وزارتِ داخلہ کی جانب سے سعودی عرب جانے کی اجازت مل گئی۔

خیال رہے کہ زلفی بخاری کے والد واجد حسین بخاری پر رواں سال مارچ میں تھانہ آبپارہ میں 15 کروڑ روپے کے فراڈ کے حوالے سے دھوکا دہی کا مقدمہ درج ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ، علیم خان و اہلیہ، زلفی بخاری اور عون چوہدری کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے چلے گئے ۔

Comments

comments