نگران وزیراعظم نے ملک میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا،ڈسکوز میں بھاری نقصانات پر نگران وزیراعظم کا اظہار برہمی

  • img_2739.jpg
  • CAF4D5BA-6A8F-43C6-A705-523873036CF5.jpeg
  • A818CDD0-6163-4DA0-92AE-12DF5D037D1B.jpeg

نگراں وزیراعظم جسٹس(ر) ناصرالملک نے وزارت توانائی کو نقصانات میں تخفیف کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی ہدایات کردی تا کہ ملک میں مجموعی طور پربجلی کے نظام کو بہتر بنا کر توانائی سیکٹر کو مستحکم کیا جاسکے۔وزیراعظم ہاوس میں وزارت توانائی کی جانب سے نگراں وزیراعظم کو ملک میں بجلی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں سیکریٹری پاور ڈویژن، پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی اور نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹرز سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ . سیکریٹری پاور ڈویژن نے بریفنگ میں توانائی سیکٹر کے تمام پہلوں کا احاطہ کیا، جس میں پیداوار ترسیل اور ملک میں بجلی کی تقسیم کا طریقہ کار شامل ہے، اس ضمن میں وزیراعظم کو ملک میں توانائی کی طلب میں اضافے اور رسد کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔

Comments

comments