سینٹرل ملٹری کمیشن چین کے وائس چیئرمین   کا کر  پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

سینٹرل ملٹری کمیشن چین کے وائس چیئرمین نے کراچی میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جنرل چانگ یوشا کا استقبال کمانڈر کراچی ایئر ایڈمرل آصف خالق نے کیا۔بحری جہاز آمد پر پاک بحریہ کے چاک وچوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامتی دی۔ جنرل چانگ یوشا نے پاکستان کو چین کے ہر مشکل دور کا دوست قرار دیا ، جنرل چانک یوشا نے پاک بحریہ کے آفیسران اور جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ترجمان نے کہاکہ جنرل چانگ یوشا کا دورہ دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اہم ثابت ہوگا۔

Comments

comments