نگران وزیراعظم کا اعلان منگل کو ہوگا، مریم اورنگزیب الیکشن مشکل مرحلہ ہے انتخابات شفاف ہونگے

  • IMG_20180226_175746.jpg

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ منگل کو نگران وزیراعظم کا اعلان ہوگا الیکشن مشکل مرحلہ ہے انتخابات شفاف ہونگے امید ہے کہ (ن) لیگ کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کریگی۔ملکی مسائل کا حل صرف مضبوط جمہوریت ہے امید ہے کہ جمہوریت کا تسلسل برقرار رہے گا لاہور میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن وقت پر ہوتے دیکھ رہی ہوں مسلم لیگ(ن) میں سب کا بیانیہ ایک ہی ہے ہم جمہوریت کے نئے دور کا آغاز کریں گے مسلم لیگ ن کی صفوں میں مکمل اتحاد ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کا سلوگن ووٹ کو عزت دو ہی ہوگا پارٹیاں نہیں ٹوٹیں لوگ ٹوٹ کر جاتے ہیں نواز شریف نے جو انٹرویو دیا وہ ان کی اپنی رائے ہوگی۔ہم سے کئی غلطیاں ہوئیں لیکن بہت سی کامیابیاں بھی سمیٹیں۔ اکنامک کوریڈور ایک بہت بڑی کامیابی رہی خواہش ہے کہ تمام ادارے آئین وقانون کے مطابق کام کرتے رہیں منگل کو تمام سیاسی جماعتیں ملکر نگران وزیراعظم کا نام سامنے رکھیں گی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے منشور پر عمل پیرا ہو کر عوامی خدمت کی ہے موجودہ حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کیے سی پیک ملکی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے انتخابات وقت پر ہونگے اور پارٹی قائد کی قیادت میں بہتر حکمت عملی کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے گی مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کریگی۔، الیکشن کے قریب آنے سے پی ٹی آئی میں اگرچہ لوگ زیادہ آ گئے ہیں لیکن اس سے ووٹر لیول کم ہوگا۔ 2007 کے مقابلے میں 2018 میں عوام میں زیادہ سیاسی شعور پیدا ہوچکا ہے

Comments

comments