آئی سی سی پر تنقیدپی سی بی کا محمد حفیظ کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

  • Screenshot_20180518-150926_Twitter.jpg

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے آل رائونڈر محمد حفیظ کو شو کاز نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔آل رائونڈر محمد حفیظ نے ایک انڑویو میںانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر پی سی بی نے محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔مشکوک بولنگ ایکشن سے متعلق آئی سی سی کے قانون پر عملدرآمد کو دہرے معیار سے تعبیر کرتے ہیں محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ اس قانون پر طاقت، تعلقات اور نرم گوشہ اثرانداز ہوتے ہیں۔محمد حفیظ کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ جب بائیو مکینک ٹیسٹ کے لیے گئے تو پتہ چلا کہ ان کی بولنگ 16،17اور 18ڈگری پر ہے۔ آل رائونڈر نے سوال اٹھایا کہ ایک انسانی آنکھ کیسے یہ دیکھ سکتی ہے کہ ان کی بولنگ 15ڈگری کی مقررہ حد سے صرف ایک ڈگری زیادہ پر ہوئی ہے اور امپائرز اور میچ ریفریز کو ان کی 16 ڈگری پر بولنگ کرنا تو نظر آگیا لیکن دوسری جانب بہت سے ایسے بولرز بھی ہیں جو 25،30 اور اس سے بھی زیادہ ڈگری پر بولنگ کر رہے ہیں لیکن وہ رپورٹ نہیں ہوئے۔محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے کرکٹ بورڈز کی طاقت ہے جس کے سامنے کوئی بولنا نہیں چاہتا اور بہت سی جگہوں پر تعلقات ہیں جنہیں کوئی خراب کرنا نہیں چاہتا۔

Comments

comments