ایم کیوایم لسانیت کے نام پرکراچی والوں کو گمراہ کرتی آئی ہے، بلاول بھٹو بی بی شہید کا خون ضائع نہیں ہونے دیں گے انصاف کیلیے آواز بلند کرتے رہیں گے،

  • IMG_20180512_234306.jpg

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرپرسن بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) والے لسانیت کے نام پر کراچی والوں کو تیس سالوں سے گمراہ کررہے ہیں اور مستقبل میں بھی گمراہ کرنا چاہتے ہیں۔قائد اعظم کے مزار کے سامنے باغ قائد اعظم پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی چیئر پرسن بلاول بھٹو کاکہناتھا کہ عوام میری عمر پر نہ جائیں وہ تین نسلوں کی کامیابیوں، قربانیوں کا نچوڑ ہیں۔ بلاول بھٹوکاکہناتھا کہ ایم کیو ایم والوں نے 20سال آپ سے جھوٹ بولا کہ پیپلز پارٹی کراچی کی دشمن ہے اس کی وجہ کوٹہ سسٹم ہے۔انھوں نے وضاحت کی کہ کوٹا سسٹم میرے ناناشہید بھٹو نے شروع نہیں کیا،کوٹہ سسٹم کاآخری نوٹیفکیشن 16جنوری 1971 کو جاری ہوا۔انھوں نے کہا کراچی ھمارا شہر ہے،گیارہ سال قبل 12 مئی کو جب ایک آمر نے مکا لہرایا، پھر دہشت گردوں کی بندوق اٹھی اور لاشوں کے ڈھیر لگ گئے۔ اس دن پیپلز پارٹی کے جیالے چیف جسٹس کے لیے نکلے تھے،جیالے پیٹرول پمپ میں چھپے جہاں پہلے ہی لوگ تھے،دہشت گردوں نے اس کے باوجود ان لوگوں کو نشانہ بنایا،چاروں طرف سے گولیاں برسائی گئیں۔ان کاکہناتھا کہ 12مئی کوصورت حال کاذمہ داراس وقت کاوزیرداخلہ تھاجواب میئرکراچی ہے،اس دن کراچی والے سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے زندگی کی بھیک مانگ رہے تھے۔جواں سال رہنماکاکہناتھا کہ وہ بی بی شہید کا خون ضائع نہیں ہونے دیں گے انصاف کیلیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔پی پی پی چیئرمین نے اپنے دھواں دھار خطاب میں کہا کراچی والو، تم کسی دھوکے میں نہیں آنا،تمہارے پاس منزل بھی ہے رہنما بھی ،یہ وقت ہے اپنے مستقبل کے فیصلے کرنے کا ہے کراچی والوں روشن مستقبل کیلیے اٹھ کھڑے ہو،کراچی کے بیٹے کا ساتھ دو،فسادی قوتوں کیلئے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا وقت ہے۔ یہ بلاول تمہارا ہے، تم میرے ہو۔

Comments

comments