نواز شریف جو موقف اپنا رہے ہیں وہ جمہوریت کے مفاد میں نہیں، بلاول عمران خان اور نواز شریف ایک جیسی سیاست کرتے ہیں، دونوں کی پالیسیاں ایک ہیں

  • IMG_20180507_194211.jpg

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ نواز شریف جو موقف اپنا رہے ہیں وہ جمہوریت کے مفاد میں نہیں، میاں صاحب پروپیگنڈا کے ماہر ہیں۔عمران خان اور نواز شریف ایک جیسی سیاست کرتے ہیں، دونوں کی پالیسیاں ایک ہیں،ہمیں نفرت کی سیاست کو ختم کرنا ہے، نفرتوں نے ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے۔ منڈی بہاوالدین میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال پر حملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کر دیا، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ رواداری کی سیاست کی ۔انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتی ہے، یہ افسوسناک بات ہے کہ سیاست اس نہج پر پہنچ گئی ہے۔ بلاول نے سیاستدانوں سے اپیل کی کہ آپ سوچیں کہ کیا کہہ رہے ہیں، ہمیں نفرت کی سیاست نہیں چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ترقی پسند سیاست میں نوجوانوں کو شامل کرناہے ۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا آج کل میاں نواز شریف عجیب و غریب بیان دے رہے ہیں، جو موقف اپنا رہے ہیں وہ جمہوریت کے مفاد میں نہیں، نواز شریف پراپیگنڈہ کے ماہر ہیں۔ انہوں نے کہا الیکشن میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں، الیکشن میں تاخیر عمران کی خواہش ہو سکتی ہے، ہمیں نفرت کی سیاست ختم کرنی ہے۔بلاول

Comments

comments