پاک انڈیا سیریز کا دبائوکھلاڑیوں کو وقت سے پہلے بوڑھا کر دیتا ہے ،ساروگنگولی ہمارے دور میں پاکستان کی ٹیم بہت مضبوط ہوا کرتی تھی

  • IMG_20180429_183619.jpg

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دور میں پاکستان کی ٹیم بہت مضبوط ہوا کرتی تھی ۔ایک انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب میں انڈیا کی ٹیم کا کپتان تھا تو پاکستان کی بولنگ میں ایک سے بڑھ کر ایک بائولر اور ایک سے بڑھ کر ایک بیٹسمین ہوا کرتا تھا ۔جب 2005میں پاکستان کی ٹیم انڈیا آئی تو ہمیں پتا چلا کہ پاکستان کے مایہ ناز بلے بازانضمام الحق آج کل آئوٹ آف فام ہیں تو ہم نے سکھ کا سانس لیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریز کا دبائوکھلاڑیوں کو وقت سے پہلے بوڑھا کر دیتا ہے۔

Comments

comments