جناح اسپتال کے آرتھو پیڈک وارڈ میں ڈاکٹر کا مریض کے اہلخانہ پر تشدد

  • IMG_20180425_155821.jpg

جناح اسپتال کے آرتھو پیڈک وارڈ میں ایک ڈاکٹر نے مبینہ طور پر مریض کے اہلخانہ کو ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس نے واقعے میں ملوث ڈاکٹر عثمان سمیت 7 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔متاثرہ شخص تنویر کے مطابق وہ اپنے بہنوئی کی انگلیوں کے علاج کے لیے ڈاکٹر عثمان کے پاس پہنچا تو انہوں نے انتہائی ذلت آمیز رویہ رکھا اور کمرے سے نکال دیا۔ تنویر کے مطابق ڈاکٹر عثمان کے اس رویئے کی شکایت انہوں نے سینئر لیڈی ڈاکٹر سے کی تو ڈاکٹر عثمان بھی ا?گئے اور انہوں نے تشدد شروع کردیا۔ اسی دوران دیگر نامعلوم افراد بھی پہنچ گئے اور انہوں نے بھی تشدد شروع کردیا۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں مذکورہ ڈاکٹر کو ساتھیوں سمیت مریض کے لواحقین پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔واقعے کا مقدمہ آرتھوپیڈک وارڈ کے ڈاکٹر عثمان سمیت 7 افراد کے خلاف درج کرلیا گیا

Comments

comments