شوکت یوسفزئی زیادہ جذباتی اور ناقابل فہم گفتگو کر رہے ہیں جماعت اسلامی کی وجہ سے ہی کے پی کے کی حکومت پانچ سال پور ے کر رہی ہے ترجمان جماعت اسلامی امیر العظیم کا شوکت یوسف زئی کے بیان پر ردعمل

  • IMG_20180420_222013.jpg

مرکزی ترجمان جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے وزیر اعلیٰ کے پی کے ترجمان شوکت یوسف زئی کے بیان پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شوکت یوسفزئی زیادہ جذباتی اور ناقابل فہم گفتگو کر رہے ہیں ۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے خود احتسابی کی بات کی جو پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان بھی کرتے رہتے ہیں ۔ جماعت اسلامی کی وجہ سے ہی کے پی کے کی حکومت پانچ سال پور ے کر رہی ہے ۔ جماعت اسلامی کے وزراء کی کارکردگی کے معترف پی ٹی آئی کے رہنما خود بھی ہیں اور عوام بھی ان کی کارکردگی کو سراہ رہی ہے ۔ ابھی حالیہ چیف سیکرٹری کی طرف سے سینئر وزیر عنایت اللہ خان کو بہترین کارکردگی پر سند اس چیز کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

Comments

comments