عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ سونا 200 روپے فی تولہ تک مہنگا ہوسکتا ہے

عالمی منڈی میں سونے کے قیمت میں 8 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا ،مقامی مارکیٹ میں سونا 200 روپے فی تولہ تک مہنگا ہوسکتا ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھنا شروع ہوگئی، سونے کی کی فی اونس قیمت 8 ڈالر اضافے سے 1323 ڈالر ہوگئی۔عالمی منڈی میں سونے کے بھائو بڑھ جانے اور ڈالر کے مقابلے روپیہ کمزور ہونے کے نتیجے میں اس بات کے بہت امکانات ہیں کہ مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا ہوجائے گا۔ گولڈ ڈیلرز کے مطابق آج سونے کی قیمت میں لگ بھگ 200 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوسکتا ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 58 ہزار 950 روپے فی تولہ تک پہنچ سکتی ہے۔
عالمی سپاٹ مارکیٹس میں سونے کے نرخ میں چڑھائو کا عمل جاری ہی جس کی بڑی وجہ امریکا اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارتی کشیدگی ہے۔ نیویارک میں وقفے کے بعد سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1335.66 ڈالر فی اونس رہی جبکہ یو ایس سپاٹ گولڈ کی جون کے لیے سپلائی 0.2 فیصد( 2.90 ڈالر)بڑھ کر 1340.20 ڈالر فی اونس طے پائے،چاندی کے نرخ 0.6 فیصد کم ہوکر 16.27 ڈالر فی اونس رہے۔لندن سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.7 فیصد بڑھ کر 1341.32 ڈالر فی اونس پر بند ہوئے اور امریکی سونے کی جون میں سپلائی کے سودے 0.6 فیصد بڑھ کر 1345.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔چاندی1640 ڈالر فی اونس رہی ۔پلاڈیم اور پلاٹینیم کے نرخ بھی کم ہوئے۔سنگا پور میں سپاٹ گولڈ 0.2 فیصد بڑھ کر 1334.64 ڈالر فی اونس اور امریکی سونے کی سپلائی 1338.40ڈالر فی اونس طے پائی۔

Comments

comments