کورنگی میں میاں بیوی کو قتل کیا گیا، رشتے دار کا الزام کورنگی ساڑھے 3 نمبر میں گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں

کراچی کے علاقے کورنگی میں میاں بیوی کے جاں بحق ہونے کے واقعے کے حوالے سے ان کے ایک رشتے دارکا بیان سامنے آیا ہے جس میں اس نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں کو قتل کیا گیا ہے۔کورنگی ساڑھے 3 نمبر میں گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، اب ان کے ایک رشتے دار مسعود خان کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔مسعود خان کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شاہد اور شمیم کی ہلاکت کا واقعہ آگ لگنے کانہیں،بلکہ ان میاں بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔مسعود خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقتولین کے جسم پر تیز دھار آلے کے نشانات ہیں، جبکہ گھر سے نقدی اور زیورات بھی غائب ہیں ،
کورنگی ساڑھے تین نمبر میں باز گلی کے قریب میں مکان کے اندر اچانک آگ لگ گئی ہے، جس کے نیتجے میں گھر میں موجود میاں بیوی جھلس کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔فائر بریگیڈ حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ہے جبکہ ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق مرنے والے افراد کی شناخت شیر خان اور شمیم بی بی کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں آتشزدگی کو وجوہات تاحال معلوم نہ ہو سکی ہیں۔دوسری جانب لیاری کے علاقے تیسر ٹائون میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ہے، پولیس کے مطابق زخمی شخص کی شناخت تیس سالہ خالد کے نام سے ہوئی ہے، جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اپستال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Comments

comments