ووٹ کو عزت دینے کی ذمہ داری عوام نے اٹھالی ہے، مریم نواز

حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن)کی خاتون رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دینے کی ذمہ داری عوام نے خود اٹھا لی ہے۔فیصل آباد کے علاقے سمندری میں چوہدری شریف کی برسی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ چوہدری محمد شریف کی برسی کے موقع پر یہاں اکٹھے ہوئے ہیں اللہ تعالی انہیں کرو ٹ کروٹ جنت الفردوس نصیب فرمائے وہ میاں محمد نوازشریف کے بہت ہی اچھے ساتھی تھے ۔ میاں صاحب کو فیصل آباد سمندری سے دلی محبت ہے اور یہ محبت مجھے ورثے میں ملی ہے ۔ جب بھی ”ووٹ کو عزت دو”کا نعرہ سنتی ہوں دلی خوشی ہوتی ہے ۔ ووٹ کو عزت دو کو ذمہ داری عوام نے اپنے اوپر لے لی ہے ۔ نوازشریف پر کرپشن کے الزامات لگائے گئے مگر بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کردیا گیا ۔ جس چیز کا وجود ہی نہ ہو اسے کیسے ڈکلیئر کیا جاسکتا ہے ۔ ووٹ کو عزت دینے کی ذمہ داری اب عوام کی ہے ۔ پرویز مشرف نے آئین کی توہین کی آئین توڑنے والے کو بیرون ملک جانے دیا گیا پرویز مشرف نے آئین کی توہین کی جب اس پر مقدمہ بنا تو وہ کمر درد کا بہانا بنا کر ملک سے فرار ہوگیا،ہم بھاگنے والے نہیں، اب کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے والی ، زور چلتا ہے تو صرف ووٹ کی پرچی پر چلتا ہے ۔ اب ووٹ پر پہرہ دینا پڑے گا۔ الیکشن کو صرف دو ماہ رہ گئے ہیں اب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگا۔اب ووٹ کی بے حرمتی کرنے والوں کو بتادینا کہ 2018میں یہ کچھ نہیں ہونے دیں گے ۔ نوازشریف نے سازشوں کے باوجود دن رات کام کیا ۔ ملک سے اندھیرے اور دہشتگردی ختم کی اب اگلے پانچ سال کسی کو سازش مت کرنے دینا ہمیشہ سازشوں کے آگے کھڑے ہوجانا پانچ سال کے بعد عوام کا حق ہوگا۔ جو وزیراعظم پسند ہے یا نہیں آپ کی خدمت کرسکا یا نہ کرسکا یہ فیصلہ کسی اور کا نہیں ہونا چاہیے پاناما بینچ کا بھی نہیں ہونا یہ فیصلہ سپریم کورٹ کا بھی ہونا چاہیے کہ کونسا لیڈر آئے گااور کونسا جائے گا۔ یہ فیصلہ اب صرف اور صرف پاکستان کے 22کروڑ عوام کا ہوگامیرے ساتھ وعدہ کرو کہ 2018میں نہ صرف ووٹ دو گے بلکہ پہرہ بھی دوگے ۔

Comments

comments