سات سالہ زینب زیادتی کے بعد قتل ، ملزم نے نعش کو اپنے گھر کپڑوں والی پیٹی میں چھپا دیا

  • FB_IMG_1520876006730.jpg

تھانہ لیسرکلاں کے نواحی گائوںسورج چک میںسات سالہ زینب کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ، ملزم نے نعش کو اپنے گھر کپڑوں والی پیٹی میں چھپا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ لیسر کے نواحی گائوں سورج چک کے رہائشی راشد علی کی سات سالہ بیٹی زینب شام سات بجے کے قریب گھر سے باہر نکلی تو دوبارہ گھر واپس نہ آئی، والدین نے تلاش کیا مگر کوئی سراغ نہ ملا۔ رات گئے تک نزدیکی کھیتوں اور ویران جگہوں پر ڈھونڈنے پر بھی کوئی سراغ نہ ملنے پر گائوں کے لوگوں نے راشد علی کے قریبی گھروں کی تلاشی کا فیصلہ کیا تو راشد علی کے گھر سے چند فرلانگ کے فاصلے پر واقع گھر اقبال عرف جبرو کے گھر میں پیٹی سے بچی کی برہنہ حالت میں لاش برآمد ہوئی۔ بچی کو زیادتی کے بعد گلہ دبا کر قتل کرنے کا بتایا جا رہا ہے۔پولیس تھانہ لیسر نے نعش برآمد ہونے والے گھر سے تین خواتین کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ گھر کا سربراہ گھر سے غائب ہے۔پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال شکر گڑھ منتقل کر دی ہے۔ اس واقع سے لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتاہے اور ہرآنکھ اشکبار ہے

Comments

comments