ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر تجارت گیری کوہن بھی عہدے سے مستعفی امریکی مشیر تجارت کو صدرڈونلڈ ٹرمپ کی اسٹیل ٹیرف سے متعلق پالیسی سے اختلاف تھا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک اور مشیر ساتھ چھوڑ گئے،مشیر تجارت گیری کوہن بھی عہدے سے مستعفی ہوگئے۔امریکی مشیر تجارت کو صدرڈونلڈ ٹرمپ کی اسٹیل ٹیرف سے متعلق پالیسی سے اختلاف تھا۔گیری کوہن کا کہنا تھا کہ امریکی عوام کی خدمت کرنے پر فخر ہے لیکن ان حالات میں کام کرنا ممکن نہیں۔گیری کوہن کے استعفے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments

comments