یورپی پارلیمنٹ کا پاکستانی تجارتی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار

  • IMG_20180223_213325.jpg

یورپی پارلیمنٹ کی بین الاقوامی تجارت کمیٹی نے نئے قوانین کے نفاذ میں پاکستان کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی ایس پی پلس اسکیم سے مستفید ممالک پر مثبت اقتصادی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق یورپی پارلیمنٹ میں بین الاقوامی تجارت کمیٹی کا اجلاس برسلز میں ہوا جس میں پاکستان کی جانب سے سیکریٹری تجارت یونس ڈھاگا شریک ہوئے ہیں۔اجلاس میں یورپی یونین کی جی ایس پی پلس اسکیم کا دوسالہ جائزہ لیا گیا۔ یورپی پارلیمنٹ نے نئے قوانین کے نفاذ میں پاکستان کی پیشرفت پراطمینان کا اظہار کیا اور جی ایس پی پلس اسکیم کے ستائیس معاہدوں خصوصاً انسانی حقوق سے متعلق عملدرآمد کی بھی تعریف کی۔کمیٹی نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔ وفاقی تجارت آج یورپی کونسل کو جی ایس پی پلس برقرار رکھنے کے بارے میں پریزنٹیشن دیں گے۔

Comments

comments