جج کو فریق بنانا قومی سطح کا جرم ہے ، مولانا فضل الرحمان

  • IMG_20180221_010342.jpg

جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ فضل الرحمان نے سڑکوں پر نکلنے کے عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جج کو فریق بنانا قومی سطح کا جرم ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جج کی رائے اور فیصلے سے اختلاف کیا جا سکتا ہے، تاہم آپ جج کی حمایت یا مخالفت میں مظاہروں کے لیے نہیں نکل سکتے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اب سیاستدانوں کو عدالتوں میں گھسیٹا جا رہا ہے، پھر تو ججوں کو سڑکوں پر گھسیٹا جائے گا۔جے یو آئی (ف) کے امیر نے یہ بھی کہا کہ جس شخص کو سیاسی اقدار کا پتہ نہ ہووہ اس قسم کی باتیں کرتاہے

Comments

comments