انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔ فاریکس ڈیلر کے مطابق روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر تیزی کے ساتھ ڈبل سنچری کی جانب گامزن ہے ، انٹربینک میں ڈالر 3روپے اضافے کے بعد 160روپے پر پہنچ گیا ۔کرنسی مارکیٹ نے بتایا تھا کہ آئی ایم ایف سے پاکستان کے معاہدے کی خبروں کے بعد روپے پر دباؤ کے باعث ڈالر مہنگا ہوا ۔

Comments

comments