حضرو کے تھانیدار نے بزرگ شہری پر سر عام بہیمانہ تشدد،

  • IMG-20190624-WA0371.jpg

تھانہ حضرو کے ایس ایچ او حاجی اعظم اور اے ایس آئی الیاس کا بزرگ شہری پر سر عام بہیمانہ تشدد،اپنے اختیارات کا نا جائز استعمالimg-20190624-wa0371۔تفصیلات کے مطابق جلالیہ میں وقار نامی شخص نے اپنی ہی رشتہ دار خاتون کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔پوسٹمارٹم کے وقت سول ہسپتال میں ملزم وقار کے والد وارث خان لالہ نے اہل خانہ سے اپنے بیٹے کے کیے کی معافی مانگنا چاہی تو اہل خانہ اور ملزم کے رشتہ داروں کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔وہاں پرموجود تھانہ حضرو کے ایس ایچ او حاجی اعظم نے اے ایس آئی الیاس اور دیگر عملے کے ہمراہ ملزم کے بوڑھے باپ پر سر عام تشدد شروع کر دیا۔بوڑھا وارث خان ایس ایچ او سے۔معافیاں مانگتا رہا لیکن ایس ایچ او حاجی اعظم نے اپنے اختیارات کا نا جائز فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلسل بزرگ پر تشدد کرتا رہا۔اور پورے ہسپتال میں اسے گالیاں دیتا اور اسے گھسیٹتا رہا۔یہ تماشا ہسپتال میں موجود بہت سے لوگوں نے دیکھا۔ایس ایچ او بزرگ وارث خان پر دفعہ 109 لگانے کی دھمکیاں دیتا ہوئےگھسیٹتا ہوا ہسپتال سے لے گیا۔اس واقعہ پر شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے۔کہ بیشک بزرگ شہری کا بیٹا قاتل ہے۔لیکن جس نے جو جرم کیا ہے اسے قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے۔کیا قانون ایس ایچ او حاجی اعظم کو اس طرح اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کسی بزرگ شہری پر بہیمانہ تشدد کی اجازت دیتا ہے؟اہل علاقہ نے وزیر اعظم عمران خان،وزیر اعلی عثمان بزدار اور ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری سے ایس ایچ او حاجی اعظم،اے ایس آئی الیاس اور دیگر عملے کو فوری طور پر معطل کر کے محکمانہ انکوائری کروانے کے ساتھ ساتھ انہیں ضلع بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
AR

ٹیکسلا۔ایس ایچ او حضرو نےسول ہسپتال میں ہی عدالت لگا دی سفید کپڑوں میں ملبوس ایس ایچ او نے قانون کی دھجیاں بکھیر دی 70سالہ بزرگ کو دھاڑی سے پکڑ کر لاتیں مکے مارتا رہا بزرگ شہری کی منت سماجت بھی کام نا آئی تفصیلات بتا رہے ہیں 24 نیوز کے نمائندے حسرت عباس
حضرو ۔قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم کے باپ پر ایس ایچ او کا بد ترین تشدد
حضرو۔ایس ایچ او حضرو حاجی اعظم نے قتل کے ملزم وقار کا غصہ اسکے والد وارث خان پر نکال دیا
حضرو۔حاجی اعظم نے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے بزرگ شہری پر بد ترین تشدد کیا

Comments

comments