ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ، 40 لاکھ افراد کا ڈیٹا ایف بی آرکو موصول

لاہور ٹیکس چوروں کے خلاف نادرا اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو متحرک ہو گئے، نادرا نے ایف بی آر کو 40 لاکھ افراد کا ڈیٹا فراہم کر دیا۔ ایف بی آر کے مطابق نادرا کا ڈیٹا تھری ڈی ہے اور سب کچھ بتائے گا۔بتایا گیا کہ ٹیکس چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کیلئے ملک گیر سطح پر کارروائی کی تیاریاں جاری ہیں۔ نادرا کی جانب سے مہیا کئے جانے والے ڈیٹا میں بیرون ملک سفرکرنے والوں اور پوش علاقوں میں رہائش پذیر افراد کے نام شامل ہیں۔

Comments

comments