ممتاز صحافی کالم نگار رحمت علی رازی انتقال کرگئے

معروف صحافی ،سینئر کالم نگار،چیئرمین عزم میڈیا گروپ رحمت علی رازی جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات حرکت قلب بند ہونے کے سبب انتقال کر گئے ۔انکی نماز جنازہ اتوار کے روز دوپہر ڈیڑھ بجے انکی رہائش گاہ کے قریب واقع آر بلاک ماڈل ٹاون کے پارک میں ادا کی جائے گی ۔

۔مرحوم روزنامہ جنگ کے سنئیر رپورٹر خضر حیات گوندل کے بہنوئی اور معروف صحافی احمد نورانی کے چچا تھے بتایا گیا ہے کہ وہ فیصل آباد میں اپنے بیٹے کے ہمراہ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد لاہور واپس آ رہے تھے کہ انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا انھیں فوری طور پر مقامی ہسپتال لےجایا گیا جہاں وہ جانبر میں ہو سکے مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ 2 بیٹیاں اور 2 بیٹے چھوڑے ہیں۔

Comments

comments