بٹگرام پولیس کی کامیاب کاروائی ۔اپنے بھائی، بھابی اور بھانجے کا سینہ گولیوں سے چھلنی کرنے والہ درندہ صفت ملزم گرفتار۔

چارسدہ
بٹگرام پولیس کی کامیاب کاروائی ۔اپنے بھائی، بھابی اور بھانجے کا سینہ گولیوں سے چھلنی کرنے والہ درندہ صفت ملزم گرفتار۔
چارسدہ () تھانہ بٹگرام پولیس نے جدید سائنسی خطوط پر سنگین نوعیت کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے گھریلو رنجش پر اپنے بھائی، بھابی اور بھانجے کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل برآمد۔
تفصیلات کے مطابق22مئی 2019کوکیجولٹی ہسپتال چارسدہ میں سید اختر نیاز ولد سید مراد خان سکنہ کوٹک ترناب بٹگرام نے تھانہ بٹگرام میں رپورٹ درج کرواتے ہوئے کہا کہ روزہ افطاری کے بعد ہم سب گھر میں موجود تھے کہ اس دوران میرے بھائیوں کا آپس میں گھریلو ناچاقی پر جھگڑا شروع ہوا۔ اس دوران میرے بھائی سید نور علی شاہ ولد سید مراد خان سکنہ کوٹک ترناب بٹگرام نے کلاشنکوف نکالی اور فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں میرے بھائی سید افتخار شاہ، بھانجا سید شیراز اور زوجہ افتخار شاہ موقع پر جان بحق ہوئی جبکہ قاتل کی بیٹی نور بی بی زخمی ہوئی۔ افسوسناک واقعات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر مردان ریجن محمد علی خان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان نے ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ نذیر خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی شبقدر محمد ریاض خان، ایس ایچ او تھانہ بٹگرام ظاہر شاہ خان اور انوسٹی گیشن آفیسر ز پر مشتمل اسپیشل ٹیم تشکیل دے کر ملزم کی گرفتاری اور آلہٰ قتل کی گرفتاری کا ہدف دیا۔ تفتیشی ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے ملزم سید ولی شاہ ولد سید مراد خان سکنہ کوٹک ترناب بٹگرام تک رسائی حاصل کرتے ہوئے حراست میں لے کر آلہ قتل سمیت گرفتار کیا۔ واقعات میں ملوث ملزم کی بیوی عدم گرفتار ہے جن گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے جاری ہے۔ یاد رہے کہ ملزم نے 1988میں اپنے والد اور چچا پر فائرنگ کرکے والد کو قتل اور چچا کو زخمی کیا تھا۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

comments