تھانہ پڑانگ پولیس کی کاروائی، منشیات فروش رنگے ہاتھوں منشیات سمیت گرفتار۔

چارسدہ () ایس ایچ او تھانہ افتخار خان نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں منشیات سمیت گرفتار کر لیا، 2020گرام چرس برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان کی ہدایت پر منشیات کے خلاف پولیس کاروائیاں مزید تیز کر دی گئی۔ ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد یوسفزئی کو اطلاع ملی کہ علاقہ تھانہ پڑانگ کی حدود ماجوکے میں منشیات فروش فضل مالک ولد فضل غنی سکنہ ماجوکے میں چلتے چلتے اپنی محسوس گاہکوں پر منشیات فروشی کے غرض موجود ہے۔مصدقہ اطلاع پر ایس ایچ اوپڑانگ افتخار خان نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرکے ان سے 2020گرام چرس برآمد کر لیا۔ ملزم کو مزید کاروائی کے لئے تھانہ پڑانگ منتقل کرکے ان کے خلاف9CCNSAکے تحت مقدمہ درج کیا گیا جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔اسی طرح ایک اور کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ پڑانگ افتخار خان نے راہزنی واقعات میں ملوث مجرم اشتہاری عاصم ولد محمد فہیم سکنہ ڈھیرے کورونہ چارسدہ کو گرفتار کرکے ان سے چھینی گئی رقم برآمد کر لی۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

comments