حضرو پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد آلہ قتل برآمد کر لیا

حضرو پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد آلہ قتل برآمد کر لیا،ڈی پی او اٹک کی پولیس پارٹی کو شاباش،تفصیلات کے مطابق حضرو کے نواحی علاقے مراڑیہ میں 11;245;02;245;2019کو مسماۃ (م) کو نامعلوم افراد نے دن دیہاڑے چھریاں مار کر قتل کر دیا تھا جس کا نوٹس ڈی پی او اٹک شہزاد ندیم بخاری نے لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل حضرو غلام اصغر چانڈیو کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ حضرو حاجی محمد اعظم،ایچ آئی یو ایس آئی انجم سہیل کی نگرانی میں ایک ٹیم تشکیل دی جنہوں نے ملزم گلزار کو پکڑ لیا ملزم نے انکشا ف کیا کہ مورخہ 11;245;02;245;2019کو میں صبح کے وقت مسماۃ (م) کے گھر مراڑیہ گیا جو گھر پر موجود تھی جس نے اپنے گھر میرے آنے پر ناراضگی کا اظہار کیا تو ں تکرار شروع کر دی جو میں نے غصہ میں آکر اس کے گھر کے کیچن سے چھری اٹھائی اور اس پر پے در پے چھریوں کے وار کیے جو مغروب ہو کر گر پڑی اس کے گلے پر بھی چھری پھیر دی بعد ازاں اس کے گھر ہی چھری دھو کر اپنے ڈب میں ڈال کر ساتھ لے آیا اور اپنے ماموں کے گھر صرافہ بازار میں اپنے رہائشی کمرے میں پڑے ہوئے بکس میں چھپا کر رکھ دی جو نشاندہی کر کے برآمد کر سکتا ہوں پولیس نے ملزم سے آلہ قتل برآمد کر لیا اندھے قتل کا سراغ لگانے پر ڈی پی او اٹک نے حضرو پولیس کو شاباش دی ۔

Comments

comments