سابق ڈی جی اینٹی کرپشن حسین اصغر کو ڈپٹی چئیرمین نیب لگانے کا فیصلہ

  • 965EA835-7279-4D7E-B5E2-8DF19AB15EEC.jpeg

اسلام آباد: سابق ڈی جی اینٹی کرپشن حسین اصغر کو ڈپٹی چئیرمین نیب لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق ڈی جی اینٹی کرپشن حسین اصغر کو امتیاز تاجور کی جگہ ڈپٹی چیئرمین نیب لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حسین اصغر ایمان دار آفیسر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے حسین اصغر کا نام تجویز کرکے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کردیا ہے، صدرمملکت سے پہلے وزیراعظم اس کی منظوری دیں گے جس کے بعد صدرعارف علوی منظوری دیں گے۔

واضح رہے حسین اصغر پولیس سروس گریڈ 22 کے ریٹائرڈ آفیسر ہیں اور وہ پنجاب اینٹی کرپشن کے ڈی جی کے عہد ہ پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

Comments

comments