کراچی میں مفتی تقی عثمانی کی گاڑی پر فائرنگ، گارڈ جاں بحق

  • 52D68485-FD3F-4065-AE2D-0D22E3814C33.jpeg

کراچی: کراچی میں مفتی تقی عثمانی کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں گارڈ جاں بحق ہوگیا تاہم مفتی تقی عثمانی محفوظ رہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں آدھے گھنٹے کے دوران فائرنگ کے 2 واقعات میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے، پہلا فائرنگ کا واقعہ نیپا پل کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

فائرنگ کا دوسرا واقعہ شاہراہ فیصل پر نرسری کے قریب پیش آیا جہاں کار پر نامعلوم ملزمان کی فاٸرنگ کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز نے فائرنگ کی جگہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں، ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق نیپا چورنگی کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق شخص کی شناخت صنوبر خان کے نام سے ہوئی ہے جو کہ گن میں تھا جب کہ زخمی شخص کی شناخت عامر کے نام سے ہوئی ہے جس کی حالت تشویشناک ہے جب کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے خول ملے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر میں فائرنگ کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کو شہر کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کردی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نے مساجد کی سیکیورٹی بھی سخت کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے فائرنگ کے واقعتا کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدایات کی ہے۔

Comments

comments