کوئی چیئرمین پی اے سی شہباز شریف کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لا کر دکھائے ، خورشید شاہ

  • IMG_20190213_023021.jpg

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کوئی چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میاں محمد شہباز شریف کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لا کر دکھائے، اگر شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹایا گیا تو اسمبلی نہیں چلنے دیں گے۔پیپلز پارٹی نے شہباز شریف کو چیئر مین پی اے سی سے ہٹانے کے ممکنہ حکومتی اقدام کے خلاف سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں خورشید شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ اگر شہباز شریف کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تو حکومت قومی اسمبلی کی کارروائی بھی نہیں چلا سکے گی، عمران خان اسمبلی کو کنٹینر کی طرح چلانے کی کوشش کر رہے ہیں، حکومت نے سپیکر اسد قیصر کو پریشان کرکے رکھ دیا ، جبکہ سپیکر کو خود سے کمیٹی ارکان کی ردو بدل کا کوئی اختیار نہیں بلکہ صرف پارٹی کی درخواست پر وہ ردو بدل کرسکتے ہیں۔

Comments

comments