سپریم کورٹ کانیب کو بحریہ ٹاؤن کے خلاف کاروائی جاری رکھنے کا حکم

سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاون کراچی سے متعلق عمل درآمد کیس کی سماعت کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو(نیب)کو کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیاہے اورقرار دیا ہے کہ عدالتی کارروائی نیب کے راستے میں رکاوٹ نہیں ہے۔جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تین رکنی اسپیشل بینچ نے منگل کو بحریہ ٹاؤن کراچی سے متعلق فیصلے پر عمل درآمد کیس کی سماعت کرتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کے ساتھ پلاٹس کی بکنگ کے لین دین میں منسلک کمپنیوں پرزم ،کوس موس اور ٹرائی سٹار پرائیوٹ لمٹید کے مالکان کو پہلے دن سے اب تک کے پلاٹس کی بکنگ اور ٹرانزکشنز کا تمام ریکارڈ پیش کرنے اور ریکارڈ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کرنے کا حکم دیا،بحریہ ٹاؤن کو ہدایت کی گئی کہ وہ الگ سے تمام ڈیٹا عدالت کوفراہم کریں ۔

Comments

comments