این آراو کے بعد کرپٹ لوگوں کا خوف ختم ہوگیا تھا کہ وہ پکڑے جائیں گے، اب ایسا نہیں ہوگا، وزیراعظم عمران خان

  • pm_being-briefed-on-Pakistan-Railways-Live.jpg

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ این آراو ون اوراین آر اوٹوکے بعد کرپٹ لوگوں کا خوف ختم ہوگیا تھا کہ وہ پکڑے جائیں گے۔لائیو ریلوے ٹریکنگ سسٹم اور تھل ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 سالوں میں لوگوں نے بلاخوف چوریاں کیں، 10 سال میں ملکی قرضہ 30 ہزار ارب ڈالر تک جاپہنچا، اور ماضی کی حکومتوں نے جو قرضے لیے اس کے باعث ہماری حکومت ایک دن کا سود 6 ارب روپے ادا کررہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ این آراو ون اوراین آر اوٹوکے بعد کرپٹ لوگوں کا خوف ختم ہوگیا تھا کہ وہ پکڑے جائیں گے،

معاشی استحکام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں عمران خان نے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے باعث جنوری 2018 کے مقابلے میں اس سال جنوری 2019میںدرآمدات میں گراوٹ اور برآمدات میں اضافے کا رجحان ہے جبکہ تجارتی خسارے میں 1ارب ڈالرز کی نمایاں کمی آئی ہے۔

Comments

comments