پی ٹی وی‘ پارلیمنٹ حملہ کیس: وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  • IMG-20190204-WA0293.jpg

اسلام آباد انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں مسلسل عدم حاضری پر خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔منگل کواسلام آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت میں 2014 میں دھرنے کے دوران پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔عدالت نے شوکت یوسفزئی کو گرفتار کر کے28مارچ کو پیش کرنے کا حکم دیا جبکہ تحریک انصاف کے 26 کارکنوں کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ۔عدالت نے شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسد عمر اور شفقت محمود کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواستوں پر آئندہ سماعت پر بحث ہوگی۔

Comments

comments