حکومت نے پے پیل پر کوئی بندش نہیں لگائی: اسد عمر

  • C2B261A7-80BC-42E3-8191-747F528FF4EC.jpeg

پشاور: وزیر خزانہ اسد عمر نے حکومت کی طرف سے پے پیل کی بندش کو مسترد کردیا۔

پشاور میں سرحد چیمبر آف کامرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پے پیل مجھ سمیت کسی حکومتی ادارے کی ڈیسک پر نہیں رکا ہوا، ہم نے تو اس حوالے سے اقدامات اٹھائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو نوجوان گھر بیٹھے کام کرتے ہیں ان کے لیے یہ روزگار کا زبردست ذریعہ ہے، پے پیل یا کوئی اچھا آن لائن پیمنٹ سسٹم نہ ہونے سے انہیں مشکلات ہورہی ہیں۔

اسد عمر نے بتایا کہ پے پیل کے سی ای او پیغام بھجوایا ہےکہ ہمارے نوجوانوں کے لیے بہت ضروری چیز ہے، ان سے ملاقات کے لیے خود امریا آنے کا بھی کہا ہے، ابھی اس پر بات چیت شروع ہوئی ہے۔

Comments

comments