بالی ووڈ کے معروف ولن مہیش آنند اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے

  • 9D0816B2-3503-4B7E-B6D7-88B80F8D7179.jpeg

ممئی: بالی ووڈ کی فلموں میں ولن کا کردار ادا کرنے والے مہیش آنند اپنے فلیٹ سے مردہ حالت میں پائے گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 80 اور 90ء کی دہائی میں دراز قد کی وجہ سے پہچانے جانے والے معروف ولن مہیش آنند اپنے فلیٹ سے مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آنند کی لاش دو دن پرانی ہونے کی وجہ سے خراب حالت میں تھی جسے فوری پوسٹ ماٹم کے لئے اسپتال منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

میش کئی سالوں سے اکیلے فلیٹ میں رہ رہے تھے اور بے روزگار ہونے کی وجہ سے مالی طور پر پریشان تھے جب کہ 15 سال بعد انہوں نے گووندا کی رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ’رنگیلا راجہ‘ میں بھی کام کیا تھا۔

  1. واضح رہے کہ مہش آنند اپنے فنی کیریئر میں امیتابھ بچن، دھرمندرا،سنی دیول ،گووندا اور سنجے دت جیسے معروف اداکاروں کے ساتھ  کئی فلمیں میں ولن کا کردار ادا کر چکے ہیں۔

Comments

comments