پاکستان نیوی لاجسٹک کمانڈ کی سالانہ تقریب تقسیم اسناد

پاکستان نیوی لاجسٹک کمانڈ کی سالانہ تقریب تقسیم اسناد کا پی این ڈاکیارڈ,کراچی میں انعقاد، ترجمان پاک بحریہ

وائس چیف آف دی نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل کلیم شوکت تقریب کے مہمان خصوصی تھے، ترجمان پاک بحریہ

لاجسٹک کمانڈ پاک بحریہ میں نہایت اہمیت کی حامل ہے اور اپنی ذمہ داریاں بہ احسن و خوبی انجام دے رہی ہے، وائس چیف آف نیول اسٹاف

ہمارے بحری بیڑے میں نئے جہازوں کی شمولیت سے لاجسٹک کمانڈ کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوگا، وائس چیف آف نیول اسٹاف

بحیرہ عرب میں عالمی طاقتوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے باعث ہمیں ہمہ وقت تیار رہنے کی ضرورت ہے، وائس ایڈمرل کلیم شوکت

کمانڈر لاجسٹکس رئیر ایڈمرل عدنان خالق نے تقریب میں لاجسٹک کمانڈ کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ پیش کیا، ترجمان پاک بحریہ

مہمان خصوصی نے مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یونٹس میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کیں، ترجمان پاک بحریہ

Comments

comments