حب کے قریب کوچ اور ٹرک میں تصادم کے بعد آتشدگی سے 27 افراد جانبحق اور 16 زخمی

حب : بیلہ کے قریب کوچ اور ٹرک میں تصادم کے بعد آتشدگی سے 27 افراد جانبحق اور 16 زخمی ہوٸے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی نے تصدیق کردی

حب میں ٹرک سے تصادم کے بعد مسافر کوچ میں آگ لگ گئی، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل اور ایس ایس پی لسبیلہ کے مطابق واقعے میں جھلس کر جانبحق ہونے والے 25 افراد کی اب تک لاشیں نکال لی گٸی ہیں جبکہ 16 زخمیوں کو بیلہ اسپتال پہنچادیا گیا ہے جن میں سے 6 شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کیا گیاہے، 3 کی حالت تشویشناک ہے۔
ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی کے مطابق کوچ میں34 مسافر سوار تھے، 25 افراد کی لاشیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے 23 کوچ اور 2 ٹرک سے نکالی ہیں جبکہ 16 زخمیوں کو سول اسپتال لسبیلہ منتقل کردیا گیا، 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے
مسافر کوچ کراچی سے پنجگور جارہی تھی کہ بیلہ بیلہ کراس مزدا ٹرک سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوا
ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر مینگل اور لیویز حکام حادثے کے مقام پر پہنچ گئے تھے اور ریسکیو ٹیموں کی نگرانی کرتے رہے
وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے واقعے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے انھوں نے زخمیوں کو بہتر طبی امداد دینے اور انتظامیہ کو جلدY رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے

Comments

comments