خیبر پختونخوا حکومت کا 2 برسوں سے زیر التوا ترقیاتی منصوبے ختم کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت کا 2 برسوں سے زیر التوا ترقیاتی منصوبے ختم کرنے کا فیصلہ

پشاور: صوبہ پرمالی بوجھ کم کرنے کے لیے محکمہ پی اینڈ ڈی نے زیروپوائنٹ پرموجود 2 برسوں سے زیر التوا ترقیاتی اسکیمیں ختم کرنے کی تجویز دے دی۔

خیبرپختونخوا میں خزانے پر مالی بوجھ کم کرنے اور ترقیاتی اسکیموں کے دورانیہ تکمیل کی مدت میں کمی لانے کی غرض سے محکمہ پی اینڈ ڈی(پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ) نے ایسی تمام اسکیموں کو ختم کرنے کی سفارش کردی ہے جو ترقیاتی پروگرام کا حصہ تو ہیں تاہم ان پر گزشتہ دو سالوں کے دوران کام شروع نہیں ہوسکا۔

خیبرپختونخوا میں اس وقت سالانہ ترقیاتی پروگرام میں مجموعی طور پر 1380 ترقیاتی اسکیمیں شامل ہیں جن میں 1155 اسکیمیں ہیں جن کے لیے 68 ارب43 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ 225 نئی ترقیاتی اسکیمیں ہیں جن کے لیے 40 ارب46 کروڑروپے مختص کیے گئے ہیں، مجموعی طور پر 180 ارب روپے کا ترقیاتی پروگرام بجٹ کا حصہ ہے جو گزشتہ مالی سال 2017-18 کےلیے 208 ارب کا تھا تاہم 147 ارب روپے خرچ ہوئے

Comments

comments