رینجرز(سندھ) نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے8ملزمان کو گرفتار کیا

  • IMG-20190114-WA0546.jpg

۱۔ پاکستان رینجرز(سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے8ملزمان کو گرفتار کیاجن کے جرائم کی تفصیلات درج ذیل ہیں:۔

الف۔
ڈکیت /اسٹریٹ کریمنل :۔ کلری اور کورنگی کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 7ملزمان شہزاد احمد لاشاری عرف عبداللہ،منیب ،نعیم الدین ، محمد صغیر عرف سمی ،وحید،محمد فرحان اور شہزاد علی عرف مناقاتلی کو گرفتار کیا جو ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ب۔
منشیات فروش :۔ کھوکھراپار کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم مرتضیٰ کو گرفتار کیا جو علاقے میں منشیات فروشی میں ملوث ہے۔
۲۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن، مسروقہ سامان اورمنشیات بھی برآمد کر لی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
۳۔ اندرون سندھ پانی چوری کے خلاف آپریشن :۔ پاکستان رینجرز (سندھ) نے اندرون سندھ ڈسٹرکٹ کشمور کے علاقے کندھ کوٹ میں پٹ فیڈر کینال RD-86 سے RD-0 کے ایریامیں پانی چوری کے لیے لگائے گئے غیر قانونی کنکشنز، موگھے اور نکوں کے خلاف محکمہ آبپاشی اور پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران مجموعی طور پر15 کلو میٹر نہری علاقے میں24مقامات سے پانی کے غیرقانونی کنکشن،موگھے اور نکوں کو ہٹایا گیا۔

Comments

comments