چین نے منشیات اسمگلنگ کے جرم میں کینیڈین شہری کو سزائے موت سنادی

  • 195767_9041652_updates.jpg

Canada

چین نے منشیات اسمگلنگ کے جرم میں کینیڈین شہری کو سزائے موت سنادی


an image
کینیڈین شہری رابرٹ — فوٹو: امریکی میڈیا 

بیجنگ: چین میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں کینیڈین شہری کو سزائے موت سنادی گئی۔

خبرایجنسی کے مطابق کینیڈین شہری رابرٹ کو 2014 میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور رابرٹ کو جرم ثابت ہونے پر 2016 میں 15 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

خبر ایجنسی نے بتایا کہ پراسیکیوٹر نے قید کی سزا کو ناکافی قرار دیتے ہوئے سزائے موت کی اپیل کی تھی جس کو منظور کرلیا گیا ہے۔

an image

چینی ٹیلی کام کمپنی کی چیف فنانشل آفیسر کینیڈا میں گرفتار

چین میں منشیات اسمگلنگ کیس میں کینیڈین شہری کی سزائے موت پر کینیڈا نے اظہار تشویش کیا ہے۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ چین میں ہمارے شہری کو سزائے موت پر گہری تشویش ہے، چین میں موت کی سزا پر ہمارے عالمی دوستوں اور اتحادیوں کو بھی تحفظات ہونے چاہئیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال کینیڈا نے چین کی نامور ٹیلی کام کمپنی ‘ہوائی’ کی چیف فنانشل آفیسر مینگ وینزوا کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد سے دونوں میں ممالک میں کشیدگی برقرار ہے۔

Comments

comments