تحصیل پرو ا کے علاقہ میں دونوجوانوں کی قتل شدہ لاشیں برآمد

٭٭٭
ڈیرہ اسماعیل خان تحصیل پرو ا کے علاقہ میں دونوجوانوں کی قتل شدہ لاشیں برآمد،پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کیا ۔پوسٹمارٹم اور شناخت ہونے پر لاشیں لواحقین کے حوالے کردی

گئیں ۔تھانہ پروا کی حدود بھڈیسرموڑ گھڈ غائب کے قریب دونوجوانوں کی فائرنگ سے قتل شدہ لاشوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پر مقتولین کے

کپڑوں میں موجود شناختی کارڈ کے ذریعے ایک کی شناخت بیس سالہ محمد معز ولد محمد رفیق سکنہ گورنگی کراسنگ کراچی جبکہ دوسرے کی شناخت اکیس سالہ رضوان ولد آس محمد تحصیل کوڑا رادھا قصور پنجاب کے نام

سے کی گئیں ۔ دونوں کو سر میں ایک ایک گولی مار کر قتل کیاگیا ۔پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کرکے واقعہ کی مزید چھان بین شروع کردی ہے۔

Comments

comments