سرگودھا ‘ تیز رفتارکار کو حادثہ، دو سگے بھائیوں سمیت3 نوجوان جاں بحق،2شدید زخمی

سرگودھا میں تیز رفتاری کے باعث کار درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی ۔ حادثہ کے نتیجہ میں دو سگے بھائیوں سمیت تین نوجوان جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ دھرمیہ کے قریب پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی انوار شہزاد اور اسامہ شہزاد اور ان کا دوست التمش شامل ہے۔دو زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Comments

comments