سپریم کورٹ کا اصغر خان کیس بند نہ کرنے کا فیصلہ

سپریم کورٹ میں اصغر خان عمل درآمد کیس کی سماعت میں عدالت نے کیس بند کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کئی نکات ایسے ہیں جن پر تحقیقات کی جائیں تو ٹرائل کیلئے مواد مل سکتا ہے۔ اصغر خان کے ورثاء کی درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب کیا ہے، ہم اصغر خان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے اصغر خان کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے کیس بند کرنے کی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالتی ریمارکس میں کہا گیا کہ کیس میں کئی نکات ایسے ہیں جن سے ٹرائل کیلئے مواد مل سکتا ہے، جب کہ اصغر خان کے ورثاء کی درخواست پر ایف آئی اے جواب بھی طلب کرلیا گیا

Comments

comments