سیاست کو صراط مستقیم پر چلانے کی وجہ سے نواز شریف جیل میں ہیں، مشاہد اللہ

  • IMG-20190111-WA0040.jpg

لاہور مسلم لیگ(ن)کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ ملکی سیاست کو صراط مستقیم پر چلانے کی وجہ سے نواز شریف جیل میں ہیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کیلئے آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا کہ نواز شریف اس پارٹی کے سربراہ ہیں جسے حکومت میں ہونا چاہیے تھا، جن کو ملک پر مسلط کیا گیا ہے اس سے ملک کو شدید نقصان ہوا ہے۔مشاہد اللہ خان نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی اور معاشی قوت بنانے میں نواز شریف کا کردار ہے

Comments

comments