اثا ثہ جات ریفرنس ‘ احتساب عدالت نے ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر عاصمہ ارباب عالمگیر پرفرد جرم عائد کر دی

  • IMG-20190110-WA0261.jpg

L پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد اشتیاق نے پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر برائے مواصلات ڈاکٹر ارباب عالمگیر خان اور ان کی اہلیہ سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عاصمہ ارباب عالمگیر پر نیب کی جانب سے دائر 33کروڑ ، لاکھ 21 روپے سے زائد آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس پر فرد جرم عائد کر دی تاہم دونوں میاں بیوی نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔ جبکہ عدالت نے استغاثہ کے چار گواہوں کو 24 جنوری کو بیان ریکارڈ کروانے کے لیے طلب کر لیا ہے ۔ نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں الزام لگایا گیا ہے کہ دونوں میاں، بیوی نے 2008سے 2013 کے درمیان پیپلز پارٹی کو حکومت کے دوران آمدن سے زائد اثاثے بنائے ۔

Comments

comments