سپریم کورٹ نے راؤ انوا ر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کر دی

  • IMG_20190111_015540.jpg

چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انواراحمد کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ راؤ انوار باہر جانے کی بات کر رہے ہیں ان کا پاسپورٹ ضبط ہونا چاہیے۔ راؤ انوار کے اہلخانہ سے کہیں یہاں آ کر ان سے مل لیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے راؤ انوار کی جانب سے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ملزم یہاں سے کمایا ہوا پیسہ باہر منتقل کرنا چاہتا ہو گا۔ راؤ انوار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل گھریلو مسائل کے باعث بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ راؤ انوار نے نوجوان مار دیا۔

Comments

comments