رینجرز (سندھ) کی جانب سے مستحق افراد کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے صوبے کے مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کے انعقاد کا سلسلہ جاری

پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے مستحق افراد کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے صوبے کے مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ سانگھڑ اور خیر پور کے علاقوں میں میڈیکل کیمپس لگائے گئے، جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:۔

الف۔
صداؤ میڈیکل کیمپ:۔ پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے ڈسٹرکٹ سانگھڑ کے علاقے صداؤ میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیاجس کا بنیادی مقصد ان علاقوں میں صحت کی سہولیات مہیا کر نا ہے جہاں طبی سہولیات موجود نہیں۔اس موقع پر چائلڈ اسپیشلسٹ، میڈیکل اسپیشلسٹ اوررینجرز کے ماہر ڈاکٹرز نے تقریباً 850سے زائدمریضوں جن میں مرد، خواتین اور بچے بھی شامل تھے کا مفت طبی معائنہ کیا ۔

ب۔
چونڈکو آئی کیمپ:۔پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے ڈسٹرکٹ خیرپور تحصیل ناراکے علاقے چونڈکو میں مورخہ 6 جنوری 2019 ؁ء کو لگائے گئے آنکھوں کے فری میڈیکل کیمپ میں 32 مریضوں کو مزید علاج اور آپریشن کے لیے خیر پور ہسپتال کے لیے سفارش کی گئی تھی اس سلسلے میں20 مریضوں کی آنکھوں کا آپریشن خیر پور ہسپتال میں کیا گیا ۔پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے مریضوں کے لیے مفت سفری سہولیات فراہم کی گئیں۔
پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے لگائے گئے میڈیکل کیمپس کے انعقاد کوعلاقے کے لوگوں نے سراہاتے ہوئے نہایت مثبت اقدام قرار دیا ۔

Comments

comments