ُپاکستان نیوی کوسٹل کمانڈ کی سالانہ ایفیشنسی کمپٹیشن پریڈ 2018 کا کراچی میں انعقاد۔

ُپاکستان نیوی کوسٹل کمانڈ کی سالانہ ایفیشنسی کمپٹیشن پریڈ 2018 کا کراچی میں انعقاد۔ ترجمان پاک بحریہ

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ ترجمان پاک بحریہ

نیول چیف کا کوسٹل کمانڈ کی 2018 کے دوران آپریشنل سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار۔ ترجمان پاک بحریہ

پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ سر کریک سے جیوانی تک پھیلی ہوئی ساحلی پٹی، سی پیک اور گوادر بندرگاہ کی بحری سیکیورٹی کے لیے ہر دم تیار اور مستعد ہے۔ نیول چیف

کوسٹل کمانڈ انتہائی اہم آپریشنل کمانڈ ہے جس نے قلیل عرصے میں اپنی کارکردگی اور محنت سے نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ نیول چیف

پاکستان نیوی اپنی بھرپور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دشمن کی کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ نیول چیف

آنے والے دنوں میں سمندری تنصیبات کی حفاظت اور سی پیک کے تناظر میں کوسٹل کمانڈ کی زمہ داریوں میں اصافہ ہو گا۔ نیول چیف

پاک بحریہ نے سمندری معیشت کے حوالے سے قومی آگہی مہم کو تیز کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے، اس ضمن میں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ اور سیمینارز کا انعقاد قابل ذکر ہے۔ نیول چیف

ملکی معیشت میں میری ٹائم سیکٹر سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے کمرشل شپ یارڈز کے قیام اور میری ٹائم ٹورزم پر توجہ دی جا رہی ہے۔ نیول چیف

سمندری معیشت کے فروغ کے لیے مختلف چیمبرز آف کامرس کے دوروں کے حوصلہ افزا نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔ نیول چیف

کوسٹل کمانڈ، ملکی ساحلی پٹی میں بہتر سول ملٹری تعلقات، طبی سہولیات کی فراہمی اور تعلیمی اداروں کے قیام میں ہمہ وقت کوشاں ہے۔ نیول چیف

نیول چیف نے سال 2018 کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یونٹس کو انعامات سے نوازا۔ ترجمان پاک بحریہ

قبل ازیں کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل فیاض جیلانی نے سال 2018 کے دوران کوسٹل کمانڈ یونٹس کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا۔ ترجمان پاک بحریہ

Comments

comments