رزاق داؤد نے دورہ چین میں وزیراعظم کی گیزوبا کمپنی سے ملاقات کرائی،فرخ سلیم

  • Screenshot_20190107-014406_Twitter.jpg

اسلام آباد سابق حکومتی ترجمان ڈاکٹر فرخ سلیم نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم کے مشیر رزاق داؤد نے عمران خان کی دورہ چین کے دوران چینی کمپنی گیزوبا کے حکام سے ملاقات کرائی جو ان کی دورے میں کسی بھی نجی کمپنی سے واحد ملاقات تھی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا کہ حکومت میں رہ کر اہم ٹھیکے لینا مفادات کا ٹکرا ؤہے، حکومت کی نیت درست لیکن قابلیت کا فقدان ہے، حکومتی عہدے کے ذریعے جیبیں گرم کرنا کرپشن ہے۔سابق حکومتی ترجمان نے انکشاف کیا کہ رزاق داؤد نے وزیراعظم کی دورہ چین کے دوران گیزوبا کمپنی حکام سے ملاقات کرائی، گیزوبا واحد نجی کمپنی تھی جس سے وزیراعظم عمران خان ملے اور میں نے گیژوبا کے ساتھ وزیراعظم کی ملاقات کی تصویریں دیکھیں۔

Comments

comments