نیب کو اپنا نام ’نون اکاؤنٹیبلٹی بیورو‘ رکھ لینا چاہیے‘‘

  • Pic03-037.jpg

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے نیب کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’نیب کوباضابطہ طو پر اپنا نام تبدیل کرکے نون اکاؤنٹیبلٹی بیورورکھ لینا چاہیے،شہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام گھسا پٹا فرسودہ طریقہ اور نیا تماشا ہے ، نیب کے ذریعہ سیاسی انتقام جاری ہے۔‘

مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے پی کے مالم جبہ کیس پر کیوں خاموش ہے،کیوں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو گرفتار نہیں کیا جاتا، علیمہ باجی کے غیرقانونی اثاثوں اورمنی لانڈرنگ پر کارروائی کیوں نہیں ہوتی، علیمہ خان کی غیرقانونی جائیداد عمران خان کی بے نامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کے اس کالے قانون کو سیاستدانوں کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے، جنوری 2018 میں شہبازشریف کے خلاف صاف پانی منصوبے کی تحقیقات ہوئیں، صاف پانی میں کچھ نا بن سکا تو انہیں آشیانہ ہاوسنگ اسکیم کیس میں گرفتار کیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ شریف خاندان اور ن لیگ کے رہنما جھوٹے الزامات کا جواب دے رہے ہیں، احتساب کے نام پر سیاسی انتقام میں مسلم لیگ ن سرخرو ہوگی۔

جہانگیرترین نے اپنے باورچی اور بچوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کی، سپریم کورٹ سو موٹو کیوں نہیں لیتی؟ نیب الزام ثابت ہونے سے پہلے معلومات میڈیا کو نہیں دے سکتا

Comments

comments