نئے سال کے موقع پرساحل سمندرپرجانے پردفعہ 144کے تحت پابندی

  • Pic30-028.jpg

نئے سال کے موقع پرساحل سمندرپرجانے پردفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق رینجرزنے سال نو کے حوالے سے سکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے، کراچی اور اندرونِ سندھ میں اسنیپ چیکنگ، موبائل پٹرولنگ اورموٹرسائیکل گشت کو مزید بڑھا دیا گیا، ہوائی فائرنگ اورکسی بھی قسم کے اسلحے کی نمائش پربھی مکمل پابندی ہوگی جب کہ ساحل سمندرپرجانے پردفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی ۔ سی ویو جانے والے راستوں پر سڑک کنارے کنٹینررکھ د یئے گئے اوررات 12 بجے سے قبل کنٹینررکھ کرسی ویوجانے والے راستے بند کرد یئے جائیں گے۔ترجمان رینجرزکے مطابق سال نوکے موقع پررینجرزکے افسران اورجوانوں کی بھاری نفری کراچی اور اندرون سندھ میں گشت پر موجود رہے گی، عوام سے اپیل ہے کہ وہ امن وامان کو برقراررکھنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اورہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش سے گریزکریں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

Comments

comments